کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ میں میڈیکل کالجز و یونیورسٹیز میں سیمسٹر سسٹم ختم کرنے خلاف درخواستوں پر سماعت ، عدالت نے طلبا کی درخواستیں مسترد کردیں ۔عدالت نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو کالجز و یونیورسٹیز انتظامیہ کہ سفارشات پر نظر ثانی کی ہدایت کی جناح میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے پی ایم ڈی سی 2018 کے طلبا سے سالانہ امتحانات کی شرط ختم کرنے کی سفارش کر رکھی ہے ،پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے 2018 میں میڈیکل کے تعلیمی اداروں سیمسٹر سسٹم ختم کردیا تھا،
پی ایم ڈی سی نے میڈیکل کالجز و یونیورسٹیز میں سالانہ امتحانات لینے کی ہدایت کی تھی طلبہ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کالیجز و یونیورسیز میں ہر چھ ماہ بعد سیمسٹر امتحانات لئے جاتے تھے،جناح میڈیکل یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا نے پی ایم ڈی سی کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ،طلبا کی درخواستوں میں موقف تھا کہ وہ ایک سال قبل سیمسٹر دے چکے ہیں،دوہزار اٹھارہ کے طلبا کے لئے سالانہ امتحانات کی شرط ختم کی جائے،2019 کی بیچ پر سالانہ امتحانات کی شرط لاگو کی جائے