بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

امریکی میڈیکل سکول نے ہزارہ برادری کی طالبہ کو بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 23  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی ) ہاورڈ میڈیکل اسکول کی طرف سے پاکستان کے صوبے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ہزارہ برادری کی طالبہ ثنا بتول کو پاول اینڈ ڈیزی سورس فیلوشپ فار نیو امریکن کے تحت اسکالرشپ دی گئی ہے۔ثنا بتول کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ہزارہ برادری کی واحد لڑکی ہے جسے امریکہ کے میڈیکل اسکول میں داخلہ دیا گیا ہے

اور وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہزارہ برادری کیلئے خدمات انجام دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ثنابتول اپنے اہلخانہ سمیت 2013 میں امریکہ نقل مکانی کر گئی تھیں۔ انہوں نے وہاں میڈیکل اسکول میں داخلہ لیا اور انگلش زبان پر گرفت نہ ہونے کے سبب انہیں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ثنا بتول نے بیک وقت انگلش سیکھی، بائیوکمیسٹری میں بی اے کیا اور کپڑے سلائی کر کے گھر والوں کا ہاتھ بھی بٹاتی رہیں۔ بعد ازاں انہوں نے ایک لیبارٹری میں ملازمت اختیار کرلی اور پڑھائی بھی جاری رکھی۔ہزراہ برادری سے تعلق رکھنی والی ثنا بتول کے بائیو کمیسٹری پر پانچ مکالے بھی چھپ چکے ہیں۔پاول اینڈ ڈیزی سورس فیلوشپ فار نیو امریکن پروگرام کے تحت 2019 کی کلاس میں دنیا بھر سے 30 طلبا کو منتخب کیا گیا ہے۔ رواں برس 1767 طلبا نے اس فیلوشپ کیلئے اپلائی کیا تھا۔ منتخب کیے گئے طلبہ کو دو سال کے عرصے میں 90 ہزار امریکی ڈالر اور دو سال کی تعلیم مفت فراہم کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…