اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو 551 ملین ڈالر کا قرضہ دیگا،یہ قرضہ کہاں اور کتنے عرصے میں استعمال کرنا ہوگا؟بڑی شرط سامنے آگئی

23  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن ) اسلامی ترقیاتی بینک خام تیل اور ایل این جی کی خریداری کے لئے پاکستان کو551 ملین ڈالر کا قرضہ دے گا۔ قرضہ ملنے سے پاکستان کے مسلسل دبا کا شکار زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 551 ملین ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی گئی ، یہ قرضہ پاکستان کو ایل این جی اورخام تیل کی درآمدات کیلئے دیاگیاہے۔پاکستان کو یہ قرضہ ایک سال میں استعمال کرنا ہوگا، قرضہ ملنے سے پاکستان کے مسلسل دبائوکا شکار زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گئی، قرضہ انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈفنانس کارپوریشن فراہم کریگی جوکہ اسلامی بینک کا ذیلی ادارہ ہے۔پی ایس او، پاک ارب ریفائنری اور پاکستان ایل ای جی لیمیٹیڈ یہ قرضہ استعمال کرسکے گی ، اس کے علاوہ پاکستان عالمی بینک سے ڈیڑھ ارب ڈالر کی پروجیکٹ فنانسنگ کیلئے بھی پر امید ہے۔خیال رہے پاکستان کو3سال میں22ارب ڈالرملنے کی توقع ہے ، آئی ایم ایف پروگرام ملنے کے بعد عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی پاکستان کوقرضہ فراہم کریگا۔عالمی بینک کی جانب سے آئندہ تین سال میں ساڑھے سات ارب ڈالر جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی فنانسنگ چھ ارب ڈالرتک ہوسکتی ہے، آئی ایم ایف پروگرام ملنے کے بعددونوں اداروں سے رقم ملناشروع ہوجائیگی، تینوں اداروں کیجانب سے ملنے والی رقم ملکی زرمبادلہ ذخائر میں بہتری لانے کاباعث بنے گی۔یاد رہے مارچ میں چین کی جانب سے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے ، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر17ارب81 کروڑ ڈالر ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…