اسلام آباد( آن لائن ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بلیک میلنگ اور کرپشن کے خاتمے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے غیر قانونی اور خلاف ضابطہ کام کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کو قانون کا پاسداربنانے کے لیے کوشاں ادارے کے ملازمین کو بھی اب قانون کے دائرے میں لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ایف بی آر نے کرپٹ، غیر قانونی
اور خلاف ضابطہ کام کرنے والے ملازمین کے خلاف بھی ایکشن کا فیصلہ کرلیا۔ایف بی آر کے کرپٹ ملازمین کے خلاف شکایات درج کروانے کی سہولت متعارف کروادی گئی، شکایت پر عمل در آمد کرتے ہوئے کرپٹ ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی۔ایف بی آر ملازمین کے خلاف 4 علیحدہ طریقوں سے شکایات درج کروائی جاسکتی ہے جس کے لیے کال، ای میل اور ویب سائٹ پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔