اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی اور جاپان کی سرحدوں کو مشترکہ قرار دینا شرم کی بات ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی صرف کرکٹ کی بنیاد پر داخلے دے گی تو پھر یہی حال ہوگا۔منگل کو بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کے جرمنی اور جاپان کی سرحد کو
مشترکہ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی اور جاپان کی سرحدوں کو مشترکہ قرار دینا شرم کی بات ہے، جب آکسفورڈ یونیورسٹی صرف کرکٹ کی بنیاد پر داخلے دے گی تو پھر یہی حال ہوگا۔ جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ حادثاتی چیئرمین صاحب وزیراعظم نے یہ کہاں کہا ہے کہ جرمنی اور جاپان ہمسائے ہیں، قوم کی دولت لوٹ کر آپ کو آکسفورڈ کی ڈگری دلوانے پر ضائع کی گئی۔ منگل کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے بلاول کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہاکہ حادثاتی چیئرمین صاحب وزیراعظم نے یہ کہاں کہا ہے کہ جرمنی اور جاپان ہمسائے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے کہا کہ جرمنی اور جاپان نے اپنے سرحدی علاقوں میں مشترکہ صنعتیں بنائیں۔انہوںنے کہاکہ حادثاتی چیئرمین صاحب دیگر نام نہاد دانشوروں کیطرح آپ کے پلے بھی کچھ نہیں پڑا۔انہوںنے کہاکہ قوم کی دولت لوٹ کر آپ کو آکسفورڈ کی ڈگری دلوانے پر ضائع کی گئی۔