اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ نگار ضیا شاہد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو الٹی میٹم دے دیا ہے ، اپنی ٹیموں کی چھان بین کریں اور انکی کارکردگی بارے رپورٹ دیں۔ لگتا ہے کہ دونوں جگہوں پر 5سے 6وزراءتبدیل ہوں گے۔ پنجاب میں غیر تسلی بخش وزراءکی تعداد 7بتائی جارہی ہے جنہیں غالباً تبدیل کر دیا جائے گا۔ پروگرام میں ماہر معاشیات ڈاکٹر سلمان شا ہ نے کہا کہ اسد عمر کو درپیش تمام مسائل کا سامنا نئے وزیر خزانہ کو کرنا پڑے گا۔
آئی ایم ایف پروگرام سمیت تمام ایشوز پر سب کی نظر وزیر خزانہ پر ہے۔ خدا کرے انہیں کامیابی ہو کہ پاکستان کی کامیابی انکی کامیابی سے منسلک ہے۔ بیرونی سرمایہ کاری سے زیادہ ضروری علاقائی سرمایہ کاری ہے ۔ نئے کاروبار بنانااور روزگار کے مواقع پیداکرنا پاکستان کے اپنے سرمایہ کاروں پر منحصر ہے مگر وہ ایف بی آر اور نیب کے نوٹسز پر پریشان ہیںعلاقائی معاشی صورتحال بہت خراب ہے۔ نئے وزیر خزانہ کو بزنس کمیونٹی ، ٹیکس دہندگان اور عوامی نمائندوں سے ملنا چاہیئے اور انہیں مثبت اچھی امید کا پیغام دینا چاہیے۔