اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

datetime 22  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(صباح نیوز)پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں رمضان المبارک کا چاند 5مئی (29شعبان)کو نظر نہ آنے کے قوی امکانات ہیں، جبکہ سعودی عرب اور اس کے ہمسایہ ممالک میں 5 مئی کو ہی چاند کی رویت ہوگی۔ تاہم پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں پہلا روزہ منگل 7 مئی کو ہوگا۔

جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلانیٹری ایسٹرو فزکس کے سابق ڈائریکٹر اور معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق رمضان کے چاند کی پیدائش 5مئی 2019کو پاکستان کے وقت کے مطابق علی الصباح 3بج کر45منٹ پر ہوگی اور اسی روز غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 15گھنٹے اور18منٹ ہوگی۔ڈاکٹر شاہد قریشی کے مطابق غروب آفتاب کے وقت اس کی افق سے بلندی صرف 7 ڈگری ہوگی اور ان حالات میں ہلال کا نظر آنا ناممکن ہے، اسی سبب 5مئی کو غروب آفتاب کے وقت پاکستان میں کسی بھی مقام پر رمضان کا ہلال نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ چنانچہ پاکستان میں رمضان کا چاند 30شعبان 6مئی کو نظر آ سکے گا اور پہلا روزہ منگل 7مئی کو ہوگا ۔ جبکہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک بھارت اور بنگلہ دیش کے علاوہ ایران میں بھی چاندکی رویت 6مئی کو ہی ہوگی اور ان ممالک میں بھی رمضان کا آغاز 7 مئی سے ہوگا۔ڈاکٹر شاہد قریشی کا کہنا ہے کہ 5 مئی کو رمضان کا ہلال ایشیا، افریقہ اور یورپ سے نظر آنے کا بھی کوئی امکان نہیں ہے، البتہ براعظم جنوبی امریکا کے شمالی علاقوں، وسطی امریکا اور متحدہ امریکا کے جنوبی علاقوں سے ہلال باآسانی دیکھا جا سکے گا۔ادھر سعودی عرب کے قمری کیلنڈرکے حساب سے سعودی عرب اور اس کے ساتھ چلنے والے ہمسایہ ممالک اور علاقوں میں پہلا روزہ 6 مئی کو ہی ہونے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…