اسلام آباد (این این آئی)ٹی وی پروگرام میں ڈاکٹرسلمان شاہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات کرکے پاکستان کو عوام سے بوجھ کم سے کم کرنا ہوگا تاکہ معیشت کا پہیہ چل سکے۔ پاکستان کو 15 ارب ڈالر سالانہ واپس کرنے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری آمدن بہت کم اور اخراجات بہت زیادہ ہیں، حکومتی اداروں کی سبسڈی خزانے پر بہت بڑا بوجھ ہیں،
حکومت کا کردار صرف سرمایہ کاری کا ماحول بنانا چاہیے تاکہ پرائیویٹ لوگ کاروباری سرگرمیاں شروع کرسکیں۔سلمان شاہ نے کہا کہ معاشی ٹیم میں جب کوئی بھی کارکردگی نہیں دکھاتا تو اسے تبدیل کیا جانا چاہیے، وزیراعظم نے اس حوالے سے اچھا فیصلہ کیا ہے۔ معاشی سرگرمیاں یہ ٹیم بھی نہ بڑھاسکے تو انہیں بھی گھر بھیج دینا چاہیے۔