اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسدعمر پہلے دن سے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بہت بڑے حامی تھے،جب وزیراعظم عمران خان سے اس معالے پر بات کی تو کیا ہوا؟ڈاکٹراشفاق حسن کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 21  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے کہاہے کہ سابق وزیرخزانہ اسدعمرابتداء سے ہی آئی ایم ایف کے پاس جانے کے حامی تھے۔ایک انٹرویو میں ڈاکٹر اشفاق حسن نے بتایا کہ اسدعمرچاہتے تھے پاکستان آئی ایم ایف کے پاس جائے۔

جب اس معاملے پر وزیراعظم نے اقتصادی مشاروتی کونسل کا اجلاس بلانے کا کہا تو پہلے وہ پریشان ہوئے اور پھر اراکین سے رابطہ کرکے مدد کی درخواست کی۔انہوں نے بتایا کہ اسدعمر نے حفیظ پاشا اور کئی ایسے لوگوں کو بھی اجلاس میں بلایا جو اس فورم کا حصہ نہیں تھے لیکن وہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کا موقف رکھتے تھے۔ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم کے لیے وزیرخزانہ کو ہٹانا بڑا مشکل فیصلہ ہوتا ہے، کوئی تو بڑی وجہ ہوگی جس کی وجہ سے وزیراعظم نے ایسا کیا ہے، یہ ایک غیرمعمولی قدم ہے۔ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ ملک میں جب پیداوار ہی نہیں ہوگی تو لاکھوں گھر اورکروڑ نوکریاں پیدا نہیں ہوسکیں گی، حفیظ شیخ مشکل وقت میں آئے ہیں ان کے پاس کرنسی میں مزید گرواٹ کی گنجائش نہیں ہے، آئی ایم ایف نے قومی سلامتی کے حوالے سے شرائط نہیں ماننا،اسی طرح نان اکنامکس شرائط کو بھی تسلیم نہیں کرنا ہوگا۔ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ آئی ایم ایف اگر تین سال کا پروگرام دے گا تو وہ سال ہدف بھی دیگا کہ اب ہدف کے پیچھے جارہے ہیں یا نہیں، پالیسی ہماری نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی ہوگی ہمیں صرف اس کا نفاذ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے اسپیشل اکنامک زونز ایکسپورٹس بڑھاسکتی ہیں، حکومت اپنا پلان بی تیاررکھیں کیونکہ آئی ایم ایف کے پاس چلے گئے تو یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پورا نہ کرسکیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…