بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہوجائے، اسدعمر کو واپس لاؤں گا،تحریک انصاف اپنے گندے کپڑے گھر میں ہی دھوئے تو اچھا ہے، شیخ رشید احمد بھی کھل کربول پڑے

datetime 21  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اگر اپنے گندے کپڑے گھر میں ہی دھوے تو اچھا ہے اس طرح وہ اگلے 10 برس حکومت میں رہ سکتی ہے ملکی مسائل کا واحد حل پارلیمانی نظام میں ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو منانے کی کوشش کروں گا کہ وہ دوبارہ کابینہ کا حصہ بنیں چاہئے کوئی بھی میری اس کوشش سے ناراض ہو میں کوشش ضرور کروں گا اس ملک میں قابل لوگوں کی کمی ہے اسد عمر سمیت کابینہ اراکین کی تبدیلی مکمل طورپر وزیراعظم کا اپنا فیصلہ تھا اس فیصلے میں کسی اور کا کردار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اچھے وزیر اطلاعات تھے اور مجھ سے بہتر کارکردگی دکھا رہے تھے لیکن میڈیا ہاوسز ان کے خلاف تھے ہم وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں عوام وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے نہیں بلکہ آصف زرداری اور شریف برادران کی ڈکیتیوں کی وجہ سے مایوس ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر تحریک انصاف اپنے گندے کپڑے گھر میں ہی دھوئے تو وہ اگلے 10 برس حکومت میں رہ سکتی ہے چوہدری نثار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ہیں عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ عثمان بزدار شریف آدمی ہیں۔ صدارتی نظام کے نفاد کے حوالے سے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل پارلیمانی نظام میں ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…