جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ریپڈ بس منصوبے ( بی آر ٹی) کے لئے 22 سٹیشنوں پر جدید ترین خود کار سسٹم مسافروں کے لئے نصب کرنا شروع کردیا گیا

datetime 21  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور ( آن لائن) ریپڈ بس منصوبے ( بی آر ٹی) کے لئے 22 سٹیشنوں پر جدید ترین خود کار سسٹم مسافروں کے لئے نصب کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت مسافروں کو سفر کرنے کے لئے خصوصی کارڈز جاری کئے جائینگے۔ جبکہ اسلام آباد اور لاہور کی بی آر ٹی کے ماہرین نے پشاور بی آر ٹی منصوبے کو لاہور اسلام آباد کے مقابلے میں بہترین قرار دیا ہے۔

ماہرین نے گزشتہ روز ستائیس کلو میٹر بی آر ٹی کے شاہراہ کا جائزہ لیا جبکہ حادثے کے بعد بند ہونے والی تجرباتی سروس دوبارہ شروع کردی ہے تاہم گاڑی سے پہلے سیکورٹی کی گاڑی بھی ان کے ساتھ ہو گی اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان کے مطابق کام کرنے والی کمپنی مقبول اینڈ سنز کیلسنز اور سی آر 21جی نامی کمپنیاں اس وقت تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانہ کو بھی جاری رکھا گیا ہے‘ ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیاگیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔  ریپڈ بس منصوبے ( بی آر ٹی) کے لئے 22 سٹیشنوں پر جدید ترین خود کار سسٹم مسافروں کے لئے نصب کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت مسافروں کو سفر کرنے کے لئے خصوصی کارڈز جاری کئے جائینگے۔ جبکہ اسلام آباد اور لاہور کی بی آر ٹی کے ماہرین نے پشاور بی آر ٹی منصوبے کو لاہور اسلام آباد کے مقابلے میں بہترین قرار دیا ہے۔ماہرین نے گزشتہ روز ستائیس کلو میٹر بی آر ٹی کے شاہراہ کا جائزہ لیا جبکہ حادثے کے بعد بند ہونے والی تجرباتی سروس دوبارہ شروع کردی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…