پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

یہودی ریاست کوتسلیم کرنیکی کوشش کی گئی،جعلی حکمران نہیں مانتے اورنہ تسلیم کرسکتے ہیں، مولانافضل الرحمان مشتعل، بڑا اعلان کردیا

datetime 21  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی قوتوں کاکردار ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،کسی کاباپ بھی مذہبی جماعتوں کاسیاسی کردارختم نہیں کرسکتے، پتانہیں کہ کس مصلحت کے تحت تمام سیاسی جماعتیں خاموش ہیں، جعلی حکمران نہیں مانتے اورنہ تسلیم کرسکتے ہیں۔

خیبر،جمرود میں جے یوآئی کے زیراہتمام ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ خیبرکی سرزمین عوام کااتنا بڑا سیلاب پہلے کبھی نہیں دیکھا، ناموس رسالت اوراسلام پسنداورمحب وطن پاکستان والوں کو ملین مارچ مبارک ہو، آج بہت بڑی تعدادمیں لوگ اسلام اورملکی سیاسی استحکام کیلئے نکل آئے، ملک کیخلاف یہی لوگ ناپاک سازشیں ناکام بنادیں گے، ہماراواضح پیغام ہے کہ ملک بچاناہے، گزشتہ الیکشن میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے، مذہبی قوتوں کاکردار ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں، لیکن کسی کاباپ بھی مذہبی جماعتوں کاسیاسی کردارختم نہیں کرسکتے،مولانا کاکہنا تھا کہ پتانہیں کہ کس مصلحت کے تحت تمام سیاسی جماعتیں خاموش ہیں، ایک ایسے وقت میں جہاں ملک افراتفری کاشکارہے، جمعیت علمائے سلام مظلوم قوم کیساتھ ہیں، اس جبراورظلم کی ماحول میں جے یوآئی اورایم ایم اے کی تمام جماعتیں قوم کا شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ہمارے ملین مارچ پرامن اورمنظم ہونگے،آنیوالے دنوں میں امن وآمان کی صورتحال کی ذمہ داری وہ قوتیں ہونگے جوامن نہیں چاہتے،جعلی حکمران نہیں مانتے اورنہ تسلیم کرسکتے ہیں۔ اگرآپ ہم سے اسلامی سرزمین پریہودی ایجنٹ تسلیم کرواناچاہتے ہیں تویہ ایسا کبھی نہیں ہوسکتا۔کرپشن کرپشن کے نام پرقوم کودھوکہ دیاگیا۔یہ ایک جھوٹا نعرہ تھا۔موجودہ حکمرانوں نے اسلامی نظریے پرحملہ کیا۔ختم نبوت پرحملہ کیاگیا،یہودی ریاست کوتسلیم کرنیکی کوشش کی گئی۔کسی کاباپ بھی پاکستان میں قادنیت کوفروغ نہیں دے سکتے۔مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت کوئی حکومت نہیں۔ بی آرٹی منصوبہ صوبے کی تاریخ کابدترین منصوبہ ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…