لاہور(سی پی پی )بیساکھی میلہ منانے کے لیے بھارت سے پاکستان آنے والے سکھ یاتری سردار ارسال سنگھ ڈھلوں کی اپنا آبائی گھر اور گائوں دیکھنے کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 سالہ سردار ارسال سنگھ ڈھلوں بھارتی پنجاب کے شہر امرتسرکے سرحدی گاں شھورا کے رہائشی ہیں۔ 1947 سے قبل ان کا خاندان لاہورکے سرحدی گائوں دوگیج میں آباد تھا۔ سردار ارسال سنگھ ڈھلوں بیساکھی میلہ منانے پاکستان آئے
توانہوں نے اپنا آبائی گھراورگائوں دیکھنے کی بھی خواہش کی جسے پورا کردیا گیا اورٹیم انہیں لے کر گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہورسے دوگیج گائوں پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق راستے میں سردارارسال سنگھ اطراف کے مناظردیکھ کراپنے بچپن کی یادیں تازہ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ سردارارسال سنگھ کے مطابق جب ان کے خاندان نے ہجرت کی اس وقت ان کی عمرچند برس ہی تھی اس وجہ سے انہیں درست طورپراپنے گھرکے متعلق معلومات نہیں ہیں۔