جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

صدر عارف علوی اور انکے اہلخانہ نے دورہ سعودی کے دوران ملنے والے قیمتی تحائف سرکاری توشہ خانہ میں جمع کرادئیے،جانتے ہیں کل مالیت کتنی تھی؟

datetime 21  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )صدر عارف علوی کے اہلخانہ کو دورہ سعودی عرب کے دوران ملنے والے تحائف کو سرکاری توشہ خانہ میں جمع کرادیا گیا ہے۔صدرعارف علوی کی جانب سے تحفے میں ملنے والی ایک تسبیح، ایک پین، ایک گھڑی، ایک انگوٹھی اور دو پروفیومز جبکہ صدر کی اہلیہ مسز ثمینہ علوی نے ایک نیکلس، ایک انگوٹھی، ایک بریسلٹ اور بالیوں کا جوڑا جمع کرایا ہے۔عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے ایک گھڑی، بہو صادقہ عواب علوی نے

رولکس کی ایک گھڑی اور بیٹی نائمہ علوی نے بھی ایک گھڑی قومی توشے خانے میں جمع کرائی ہے۔صدرعارف علوی اوران کے خاندان کے افراد کی جانب سے جمع کرائے گئے تحائف کی کل مالیت چار کروڑ سات لاکھ 48 ہزار 708 روپے ہے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گھڑی کو بھی قومی خزانے میں جمع کرادیا تھا جس کی مالیت ایک کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد تھی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…