لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن)کے ناراض رہنما سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا امکان ہے ۔چوہدری نثار 25 جولائی 2018 کے عام انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نے حلف نہیں اٹھایا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اطلاعات ہیں کہ چوہدری نثار علی خان کل سے شروع ہونے والے اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کا حلف اٹھانے
کا فیصلہ بلاوجہ نہیں اور اگر وہ حلف اٹھاتے ہیں تو پھر کسی سطح پر ضرور تبدیلی آ سکتی ہے ۔میڈیا رپورٹس میں چوہدری نثار کی لندن میں موجود مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت سے ناراض چوہدری نثار نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا جس میں انہیں صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی ملی تھی۔