وانا(این این آئی)خیبر پختونخواہ ٹیکسٹ بک بورڈ کا انوکھا کارنامہ،چھٹی جماعت کے اسلامیات کتاب میں بڑی غلطی،قر آن کریم کی کل 6666آیات کو 6336ظاہر کیا گیا ہے ۔کئی دوسری جگہوں پر علم و عمل کی باتیں آیات کا حوالہ دیکر غلط ترجمہ پیش کیا گیا ہے یہ تمام معلومات لوکل دینی مدرسے کے ایک مہتمم مستند مفتی یارمحمد وزیر نے نشاندہی کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایاکہ یہ کتاب تین مختلف زبانوں اردو،سندھی اور انگریزی میں ’’ دی علم فاؤنڈیشن‘‘ کے زیر اہتمام موجودہ تبدیلی کی دعویدار حکومت نے شائع کی ہے خیبر پختونخواہ حکومت نے
چھٹی جماعت کے طلباء کیلئے سرکاری سطح پر کل 377738کتابیں شائع کی ہیں جو تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں پڑھایا جاتا ہے ۔مفتی یارمحمد وزیر نے کہا کہ تمام مسلمانوں کا عقیدہ یہ ہے کہ قرآن ایک آسمانی کتاب ہے جونبی آخر زمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم پر نازل ہوئی اور اس کتاب کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالیٰ نے خو د اٹھایا ہے اور قیامت تک اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی لہذا یہ ایک سوچ سمجھا سازش ہے اس کی باریک بینی سے جائز ہ لینا انتہائی ضروری ہے ۔