ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اپنی آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کردیا

datetime 20  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن )مشیرِخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ وزارتِ خزانہ میں امور اسی طرح چلانے کی کوشش کریں گے جیسے پہلے چل رہے تھے،آئی ایم ایف کے ساتھ حکومت کے مذاکرات سے متعلق بات چیت آگے بڑھائی جائے گی، کیونکہ دونوں فریق انہیں آگے لے جانا چاہتے ہیں، بجٹ 24مئی کو پیش کیا جاسکتا ہے ۔

وزارتِ خزانہ کے حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مشیرِ خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ان کی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ، ملکی آمدن اور اخراجات پر کام کرنے سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکام کو وسط مدتی حکمتِ عملی کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جسے رواں ماہ کے اختتام پر کابینہ کو ارسال کیا جائے گا۔عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ حکومت کے مذاکرات سے متعلق بات چیت آگے بڑھائی جائے گی، کیونکہ دونوں فریق انہیں آگے لے جانا چاہتے ہیں۔ آئی ایم ایف اس معاملے کو آگے بڑھانے کے لیے پر عزم ہے، کوشش ہے کہ جلد آئی ایم ایف کا وفد پاکستان آئے جبکہ وہ آج پاکستان میں آئی ایم ایف مشن کے سربراہ سے بھی رابطہ کریں گے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق انہوں نے بتایا کہ یہ بجٹ 24 مئی کو ہی پیش کیا جاسکتا ہے۔وزارتِ خزانہ کے امور سنبھالنے کے بعد مشیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ وہ تمام چیزوں کو اسی طرح لے کر چلنے کی کوشش کریں گے جیسی پہلے چل رہی تھیں۔یاد رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے 18 اپریل کو بطور وزیر خزانہ اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔اسد عمر کے وزارت چھوڑنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ماہر معیشت، ٹیکنو کریٹ اور سابق وزیر خزانہ ڈاکڑ عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کردیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…