بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کردیاگیا،پہلے مرحلے میں روڈ بند کئے جائیں گے

datetime 20  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ( آن لائن)آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن(ایپکا) نے 12نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر حکومتی جانب سے کوئی مثبت جواب نہ ملنے پر احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں مہنگائی اور تنخواہوں میں عدم اضافہ کے خلاف 24 اپریل کو مری روڈ بند کردیا جائے گا یہ اعلان گزشتہ روز ایپکا کے قائدین چوہدری مبشر احمد، شہزاد کیانی، راجہ آفتاب ، چوہدری اجمل اورراجہ شاہد نے ایپکا کے اجلاس کے دوران کیا

ایپکا قائدین نے کہا کہمزدور اور محنت کش دو وقت کی روٹی سے مجبور، سرکاری ر ملازم فاقہ کشی پر مجبور کیا یہی ہے نیا پاکستان ہے ڈالر اور پٹرولیم و گیس کی قیمتوں لگا تار اضافہ سے ملک بھر کے تمام ملازمین کی تنگ دستی کا شکار ہو چکے ہیں حا لیہ مہنگائی اور اشیا ضروریہ کی قیمتوں و گیس بجلی کی قیمت بڑھانے کی وجہ سے ماہانہ بلوں میں ہوش ربا اضافہ نے سرکاری ملازمین گریڈ 1 تا17 کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ملازمین اور انکے بچے اب فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے جب تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کیا جائے توہمیں کہا جاتا ہے کہ خزانہ خالی ہے ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے لیکن چھوٹے ملازمین کو نظر انداز کر کے صرف ارکان اسمبلی اور وزیروں مشیروں کی تنخواہوں میں کئی گنا اضافہ سراسر زیادتی ہے ہم اس دوہرے معیار کی بھر پور مذمت کرتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو من و عن منظور کیا جائے اور ملازمین کی تنخواہوں میں ارکان اسمبلی کی شرح کے برابر اور مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیاجائے بصورت دیگر ایپکا احتجاج پر مجبور ہوگی اور ملک بھر کے تمام ملازمین بشمول افسران بالا احتجاج اور تالا بند ی کریں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام سرکاری ملازمین کے یوٹیلٹی بلز معاف کئے جائیں یا ملازمین کو سیکریٹریٹ طرز پر یوٹیلٹی الاؤنس دیا جائے انہوں نے کہا کہ ایپکا نے چارٹر آف ڈیمانڈ مرکزی و صوبائی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…