بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

حکومتی کشتی اپنی غلطیوں سے ڈوب رہی ہے ،،وزراء کی طرح عمران بھی کب کہیں گے’’مجھے کیوں نکالا‘‘، بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 20  اپریل‬‮  2019 |

مریدکے(آن لائن)قومی اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزراء4 کی طرح کچھ دنوں بعد عمران خان بھی کہیں گے ’’ مجھے کیوں نکالا‘‘، عوام کا بھرکس نکالنے کے با وجود وزیر اعظم پوچھتے ہیں کہ ان کا جرم کیا ہے۔ حکومت کی کشتی اپنی ہی غلطیوں کے باعث ڈوب رہی ہے اور اس کے ساتھی چھلانگین ما ر رہے ہیں

لیکن اب پت جھڑ شروع ہو گیا ہے جو بہار کے بعد خزاں کا پیش خیمہ ہے۔ نواحی علاقہ ڈیرہ محمد صالح جامکے بھٹیاں میں15شعبان کے سلسلہ میں چودھری بشارت علی بھٹی کی دعوت پر کیک کاٹنے کی رسم کے موقع پر سابق ایم این اے رانا افضال حسین، چیئر مین بلدیہ مریدکے شیخ شبیر احمد، وائس چیئر مین رانا ماجد نواز، کونسلر سید اعجاز الحسن شیرازی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں کہا کہ اگر حکومت سے ملک نہیں چلتا تو وہ ہم سے مشورہ کر لے لیکن عمران خان کا غرور اور تکبر ان کی حکومت کے ساتھ ساتھ ملک کو بھی لے ڈوبے گا۔ رانا تنویر حسین نے مزید کہاکہ نالائق حکومت اپنی نالائقی کے بوجھ تلے دب کر دم توڑ جائے گی اور اپنے ووٹروں کو عمر بھر کے لیے پچھتاوا دے جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 1992کے ورلڈ کپ کی کامیابی کا کریڈٹ کپتان کو دیتے ہیں لیکن اپنی حکومت کی ناکامی کی ذمہ داری خود لینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت بہت قریب ہے جب عمران خان خود کہیں گے کہ مجھے کیوں نکالا۔ اس موقع پر چودھری اظہر علی بھٹی ایڈووکیٹ، چودھری شاہد رضا بھٹی،چودھری شجر عباس بھٹی، محمد منشاء بھٹی، غلام علی بھٹی، سکندر حیات بھٹی، باؤ ذو الفقار علی بھٹی، ماسٹر محمد انور بھٹی، فرخ عباس بھٹی، قیصر عباس بھٹی، وسیم عباس بھٹی، ناصر عباس بھٹی، فراست علی بھٹی سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…