اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تعیناتی غلط ہے، وزیراعظم عمران خان انہیں عہدے سے ہٹائیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف شکایت لے کر بنی گالہ جانے والا کارکن گرفتار، تھانے منتقل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف شکایت کارکن کو مہنگی پڑ گئی۔ عثمان بزدار کے خلاف شکایت لے کر آنے والے کارکن کو وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا کارکن کا کہنا تھا کہ
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹایا جائے ان کی تعیناتی غلط ہے میں وزیراعظم سے مل کر تحفظات کا اظہار کر نا چاہتا ہوں وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کارکن کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر موقف سننے کی پیش کش کی لیکن وہ وزیراعظم سے ملنے پر ہی بضد اور جیسے ہی فردوس عاشق اعوان وہاں سے روانہ ہوئیں تو پولیس نے اپنے روایتی انداز میں کارکن کو اٹھا کر گاڑی میں پھینکا اور تھانے منتقل کر دیا۔