بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

مریم نواز اور حمزہ شہباز کے حامیوں میں تناؤ ،مسلم لیگ (ن) کی اندرونی چپقلش کا بھانڈا پھوٹ گیا ، حنیف عباسی کو اپنی ہی جماعت نے سزا دلوائی ،حیرت انگیز انکشافات

datetime 20  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن ) لاہور ہائی کورٹ کو بتایا گیا کہ سابق رکن قومی اسمبلی کو انتخابی دوڑ سے نکالنے کا سہرا خود اس کی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سر ہے اور گزشتہ انتخابات میں اس کی نااہلی کی تمام تر کوششوں میں (ن) لیگ ملوث تھی۔ صحافی شاہداورکزئی نے بقلم خود اعتراف کیا کہ انہوں نے ایفی ڈرین کا کیس اس وقت اٹھایا جب حنیف عباسی کیخلاف تمام الیکشن اپیلیں مسترد کردی گئیں تھیں ایک ضمنی درخواست میں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ اسی جماعت کا ایک گروپ مقدمے کی سماعت میں رکاوٹ بن رہا ہے

جس کی وجہ سراسر سیاسی ہے (ن) لیگ میں مریم نواز اور حمزہ شہباز کے حامیوں میں تناؤ کے باعث حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا ہوئی اور رات گیارہ بجے عدالتی فیصلے کے وقت مریم نواز کے حامی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے شاہد اورکزئی نے کہا کہ چونکہ اس کی اپیل کے نتیجے میں حنیف عباسی کی سزا کالعدم ہونے کا امکان ہے لہذا اپیل کو جان بوجھ کر موخر کیا جارہا ہے۔اپیل کی فوری سماعت کیلئے چیف جسٹس سے لاہور یا راولپنڈی میں خصوصی بینچ کی تشکیل کی استدعا کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…