پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

ملک بھر میں دوبارہ انتخابات پر اتفاق ہوگیا، ملک بدترین حالات سے دوچار ہے،مولانافضل الرحمان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 20  اپریل‬‮  2019 |

پشاور(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ دوبارہ انتخابات ہوں اور ہم سب اس کے حق میں ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الائنس فار فری اینڈ فیئر الیکشن‘ پر ہم سب (تمام اپوزیشن) متفق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پشاور کو چلا سکتی ہے، خیبر پختونخوا کو اور نہ ہی پاکستان کو، جو صوبے کو نہیں چلا سکے وہ ملک کیا چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی نظام پاکستان کی تاریخ میں آمریت کی علامت ہے، ایسا لگ رہا ہے کے ٹیکنوکریٹکس کی حکومت لائی جارہی ہے، جعلی مینڈیٹ کے ذریعے نظام کو نہیں چلایا جاسکتا۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہاکہ پاکستان کا بجٹ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) تیار کریگا، معاشی پالیسیوں نے ملک کو یہاں تک پہنچادیا کہ آئی ایم ایف ہمارے معاشی معاملات میں مداخلت کررہا ہے، موجودہ حکومت آنے والے بجٹ کو پیش کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس، پیٹرول اور ڈیزل مہنگائی کے آخری حدود تک پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے آٹھ ماہ کے دوران یومیہ 15 ارب روپے کا قرضہ لیا، 30 سال میں اتنے قرضے نہیں لیے گئے جتنے اس دوران لیے گئے اور اس کے باوجود معاشی صورت حال ٹھیک نہیں، اس حوالے سے تحقیقات ہونی چاہئیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پشاور کے بی آر ٹی منصوبے پر لاگت کی رقم آئے روز بڑھتی جارہی ہے، 25 ارب کا منصوبہ ایک کھرب تک پہنچ چکا ہے ، یہ منصوبہ شہریوں کے عذاب بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کے ڈیزائن پر اربوں روپے لگا کر شہر کو تباہ کر دیا گیا، کیا احتساب صرف اپوزیشن کیلئے ہے؟ بی آرٹی کے خلاف مرتب رپورٹس پر عمل درآمد کیوں روکا گیا؟انہوں نے کہاکہ پشاور سے لے کر بلوچستان تک دہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں، ملک بدترین حالات سے دوچار ہے اور ملک میں جھوٹی حکومت ہے۔اس موقع پر انہوں نے کل باب خیبر پر تاریخی اجتماع کا بھی اعلان کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…