اسلام آباد(آن لائن)مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میر ی اور میڈیا کی پارٹنر شپ بنائی ہے پی ٹی آئی نے گلے سڑے نظام کے خلاف جدوجہد کی ،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو بااختیار بنایا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت بنی گالہ میں اجلاس ہو میں خان صاحب کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری اور میڈیا کی پارٹنر شپ بنائی ہے
پی ٹی آئی نے گلے سڑے نظام کے خلاف جدوجہد کی ،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو بااختیار بنایا گیا ہے وزیراعظم عمران خان ایران اور چین کا دورہ کرنے جارہے ہیں وہ اتوار کو کوئٹہ کا دورہ بھی کر رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا سے رابطہ استوارکرنے جارہے ہیں محاذآرائی نہیں،کچھ میڈیا کی سنیں گے کچھ اپنی سنائیں گے دونوں کی جیت ہوگی،میڈیا ورکرزکی بہتری ہماری ترجیح ہے، ہم میڈیا سے رابطے میں ہیں،، اپوزیشن پارلیمنٹ کو ہائی جیک کریگی تو معاملہ آگے نہیں بڑھے گا اسد عمر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھرکے فردکومنایا نہیں جاتااسد عمر ہمارے ساتھ ہیں، وزیراعظم کل کوئٹہ میں شہداکے ورثاسے تعزیت کریں گے عمران خان نے عبدالحفیظ شیخ کوکچھ ہدایات دی ہیں اپوزیشن کو پارلیمنٹ کو یرغمال نہیں بناناچاہیے فواد چودھری نے بتایا تھا کہ وہ لاہورجارہے ہیں اگلے اجلاس میں شرکت کرینگے خواہش ہے کہ اپوزیشن مثبت تجاویزدے،آج کابینہ کا اجلاس نہیں تھااپوزیشن کے بغیرپارلیمنٹ اورجمہوریت نہیں چل سکتی ہم یقینی بنارہے ہیں کہ آنے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیں اسد عمرعمران خان کے ویڑن کا دفاع کریں گے ہم یقینی بنارہے کہ آنے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیں ہم رمضان میں عوام کوریلیف دینا چاہتے ہیں،عمران خان نے معاشی ٹیم کو مہنگائی کم کرنے کیلئے حکمت عملی طے کرنے کاکہا ہے اور عمرایوب کووزارت پیٹرولیم کااضافی چارج دیا جارہا ہے۔