جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

صرف ایک وزیر کو نکالا گیا ہے باقی وزراء نے استعفے دیئے،نکالے جانے والے سے کیا غلطی ہوئی؟ شیخ رشید نے سب بتادیا

datetime 20  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو منانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر کسی نہ کسی شعبے میں آ جائینگے ۔ہفتہ کو بنی گالا کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔انہوں نے کہاکہ اجلاس میں وزراء کی تبدیلیوں، دورہ چین پر بحث ہوئی، وزیراعلی پنجاب اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کو نہیں ہٹایا جا رہا۔ انہوں نے کہاکہ معاشی صورتحال

سے متعلق اہم فیصلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسد عمر کو میں خود منانے جاؤں گااسد عمر کسی نہ کسی شعبے میں آجائیں گے، انہوں نے کہاکہ صرف ایک وزیر کو نکالا گیا ہے باقی وزراء نے استعفے دیئے، عامر کیانی کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہٹایا گیا۔صحافی نے سوال کیا کہ جن وزراء کے قلمدان تبدیل ہوئے وہ اجلاس میں شریک نہیں؟ فواد چوہدری بھی اجلاس میں شریک نہیں؟ شیخ رشید نے جواب دیا کہ فواد چوہدری اب ترجمان نہیں رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…