بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پشاور بی آر ٹی کیلئے منگوائی جانے والی بسوں میں چلنے سے پہلے ہی بڑے نقائص سامنے آگئے،پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے ٹرانس پشاور کو خط لکھ دیا 

datetime 20  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی) پشاور بی آر ٹی کی بسوں کے معائنے کے بعد پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے ٹرانس پشاور کو خط لکھ دیا ہے جس میں بسوں میں نقائص کی نشاندہی کی گئی۔خط میں پشاور بی آر ٹی کی بسوں میں نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے ان بسوں میں خواتین کے گرنے یا پھسلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بس میں خواتین کی نشستوں کیلئے پلیٹ فارم عالمی معیار کے مطابق نہیں ، پلیٹ فارم اوپر ہونے سے خواتین کے گرنے یا پھسلنے کا اندیشہ ہے ، بسوں کی نشستوں پر کشن نہیں اور نہ ہی سیٹیں آرام دہ ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا کہ کسی بس میں ٹکٹ وینڈنگ مشین نہیں، بسوں کی فنیشنگ بھی ٹھیک نہیں، دروازے کے نٹ بولٹ نظر آ رہے ہیں۔سرکاری ذرائع کا بسوں کے نقص بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بسوں میں دروازوں پر لگی لائٹیں بھی معیاری نہیں۔خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ معذور افراد کو بسوں میں سوار کرانے کیلئے آٹومیٹک کے بجائے مینول طریقہ کار ہے، جس کی وجہ سے بس میں ریمپ کے ذریعے معذور افراد کو سوار کرانے میں وقت لگے گا۔خط میں کہا گیا کہ بسوں میں مسافروں کے سہارے کیلئے نصب ہینڈ گرپس ڈھیلے ہیں ،کھڑے ہو کر سفر کرنے والوں کے لیے سپورٹ کالمز بھی کم ہیں۔  پشاور بی آر ٹی کی بسوں کے معائنے کے بعد پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے ٹرانس پشاور کو خط لکھ دیا ہے جس میں بسوں میں نقائص کی نشاندہی کی گئی۔خط میں پشاور بی آر ٹی کی بسوں میں نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے ان بسوں میں خواتین کے گرنے یا پھسلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ بس میں خواتین کی نشستوں کیلئے پلیٹ فارم عالمی معیار کے مطابق نہیں ، پلیٹ فارم اوپر ہونے سے خواتین کے گرنے یا پھسلنے کا اندیشہ ہے ، بسوں کی نشستوں پر کشن نہیں اور نہ ہی سیٹیں آرام دہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…