سلام آباد( آن لائن )پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امریکہ کی طرف سے امریکی سفارت خانے کے اندر فائرنگ رینج بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔امریکی سفارت خانے کی طرف سے رواں سال ہی فائرنگ رینج کی تعمیر کے لیے ٹینڈرزبھی طلب کر لیے گئے ہیں ۔ منصوبے پرایک سے ڈھائی لاکھ امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔اسلام آباد کے امریکی سفارت خانے
میں فائرنگ رینج بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفارت خانے میں فائرنگ رینج کے ساتھ ساتھ اسلحہ گودام اور اسلحہ صفائی شیڈ بنایا جائیگا ۔ امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کیے گئے ٹینڈر کے مطابق یہ سہولیات بھی فائرنگ رینج کا حصہ ہیں۔امریکی سفارت خانہ رواں برس ہی اسلام آباد میں فائرنگ رینج تعمیر کرنا چاہتا ہے۔