اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ممبئی حملہ آوروں اور پشت پناہی کرنیوالوں کے درمیان گفتگو اردو نہیں بلکہ کس زبان میں ہوئی تھی؟ایک اور بھارتی جھوٹ بے نقاب،سنسنی خیز انکشافات

datetime 20  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )کتاب بٹریل آف انڈیا کے مصنف الیاس ڈیوڈسن کا کہنا ہے کہ ممبئی حملوں کا مقصد بھارت کی جانب سے عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنا اور اپنا فوجی بجٹ بڑھانا تھا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے سینٹر فار گلوبل اینڈ اسٹریٹجک اسٹیڈیز اسلام آباد کے تعاون سے کتاب بٹریل آ ف انڈیا سے متعلق ایک تقریب کا اہتمام لاہور میں کیا۔

اس موقع پر کتاب بٹریل آف انڈیا یا بھارت کی دھوکہ دہی کے مصنف الیاس ڈیوڈسن نے اپنی کتاب میں حقیقت سے پردہ اٹھایا اور حقیقت بیان کرکے بھارت کے اصل چہرے کو عیاں کیا۔الیاس ڈیوڈسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاکستان پر ممبئی اور دیگر حملوں کے الزام بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،الیاس ڈیوڈسن کا کہنا تھا کہ بھارت میں حملوں کا مقصد سیکیورٹی انڈسٹری کوبڑھانا اور سیکیورٹی بجٹ میں اضافہ کرنا تھا۔کتاب کے مصنف کا کہنا تھا کہ ممبئی حملہ آوروں اور پشت پناہی کرنے والوں کے درمیان گفتگو اردو نہیں بلکہ ہندی میں ہوئی اور وہ بات چیت غیر فطری تھی،بھارت حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے ہونے کا ثبوت بھی پیش نہیں کرسکا تھا اس کے علاوہ بھارت نے نہ صرف ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر عائد کیا،بلکہ گنگا ائیرپلین ہائی جیکنگ، سمجھوتہ ایکسپریس، پٹھان کوٹ ایئربیس، اڑی حملہ اور پلوامہ دھماکے کا الزام پاکستان پر لگایا۔الیاس ڈیوڈسن کا کہنا تھا کہ ان کی کتاب کا مصقد اصل حقیقت معلوم کرنا تھااور حقیقت یہ کہ پاکستان کے خلاف تمام بھارتی الزامات جھوٹے ہیں،اپنی تقریر ختم کرتے ہوئے الیاس ڈیوڈسن نے کہا کہ بھارت ممبئی حملوں کے مقدمے کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانا نہیں چاہتا کیوں کہ ان کو پاکستان کے خلاف بات کرنے اور اسے عالمی سطح پر تنہا کرنے کیلئے کوئی نکتہ نہیں ملے گا۔اس موقع پر بریگیڈیئر (ر)منصور سعید نے کہا کہ بھارت میں حملوں کا مقصد ایک ملک کو ذمہ دار ٹھہراکر اصل ذمہ داران کو چھپانا تھا،تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر محمد تقی زاہد بٹ، ڈاکٹر محمد خالد خان اور دیگرنے خطاب کیا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…