اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ کارکردگی کا جائزہ لینا اچھی چیز ہے دعا ہے نئی کابینہ کا میاب ہو کرپشن پر وزیراعظم کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے کرپٹ شخص کتنا ہی قریب کیوں نہ ہو کابینہ میں نہیں رہے گا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینا اچھی چیز ہے اور کارکردگی کا جائزہ راز بھی ہوسکتا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ پارٹی اور پارلیمنٹ کا ماحول بہتر ہو گا کہ نہیں
دعا ہے نئی کابینہ کا میاب ہو انہوں نے کہا معیشت ملک کا سب سے اہم مسئلہ ہے اورمعیشت میں سابق حکومت کا بگاڑ بھی سب کے سامنے ہے اسد عمر پرکرپشن کا کوئی الزام نہیں وہ کھل کر بولتے تھے اسد عمر لوگوں کو ٹھیک جواب دیتے تھے اور کاؤنٹر بھی کرتے تھے جس پر کرپشن کا الزام ہوگا اس کا دفاع نہیں کروں گا انہوں نے کہا کہ کرپشن پر وزیراعظم کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے کرپٹ شخص عمران خان کے جتنا بھی قریب ہو وہ کابینہ میں نہیں رہے گا۔