اسلام آباد ( آن لا ئن ) سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے بعد غلام سرور خان نے بھی متبادل وزارت لینے سے انکار کرتے ہو ئے کہا کہ میرے تحفظات دور ہو نے تک متبادل وزارت نہیں لو ں گا ۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی جانب سے
کابینہ میں رد و بدل کے بعد ناقص کارکردگی پر غلام سرور خان سے پیٹرولیم کی وزارت لے کر انہیں ایوی ایشن کی وزارت دی گئی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام سرور خان نے وزارت پیٹرولیم کی جگہ متبادل وزارت لینے سے انکار کردیا ہے اور وزیر ایوی ایشن کی حیثیت سے اپنی وزارت کا چارج لینے سے بھی انکار کردیا غلام سرور خان وزارت کی تبدیلی کے معاملے پر ناراض ہیں جس دن ان سے استعفیٰ لیا گیا اسی دن انہو ں نے وزیر اعظم عمران خان کو کا فی مطمئن کر نے کی کوشش کی کہ مجھے ایک مو قع دے میں اپنی وزارت کا کام بہتر کرلو ں گا اتنی بڑی وزارت میں میں کم عرصے میں اپنی کا کارکر دگی اچھے طریقے سے نہیں دکھا پا یا مگر وزیر اعظم نے ان کی نہیں سنی اور ان کو تبدیل کر دیا تاہم وزارت تبدیل کرنے پر غلام سرور تاحال وزیر اعظم سے ناراض ہیں اور انہو ں نے اپنی نئی وزارت کو چارج سنبھا لنے سے انکا ر کر دیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ جب تک میرے تحفظات دور نہیں کیے جا ئیں گے تب تک میں کو ئی بھی وزارت قبول نہیں کروں گا، واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو وزیر پیٹرولیم بنانے کی خواہش ظاہر کی تھی تاہم انہوں نے بھی متبادل وزارت لینے سے انکار کرتے ہوئے کابینہ سے علیحدگی اختیار کرلی۔