پشاور(آن لائن ) خیبر پختو نخواہ حکومت کا سرکاری بنک بھی مالی بحران کا شکار ہو گیا شیئر ہولڈروں کو بحران کے باعث منافع دینے سے بھی انکار کر دیا بنک کے اثاثوں میں 9 فیصد کم اور اخراجات7 فیصد بڑھ گئے میڈیا رپورٹس میں خیبرپختو نخواہ کی ایک دستاویز کے مطابق کہا گیا ہے کہ
خیبرپختو نخواہ حکومت کا سرکاری بنک بنک آف خیبر مالی بحران کا شکار ہو گیا ہے مالی سال 2018 میں بنک کے اثاثوں میں 9 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ اخراجات 7 فیصد بڑھ گئے ہیں بنک نے مالی بحران کے باعث اپنے شیئر ہولڈرز کو منافع دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔