اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسد عمر پارٹی کی اندرونی سیاست سے تنگ ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت خزانہ سے استعفے کے بعد اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے اور سیاست چھوڑنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنے قریبی دوستوں
سے گفتگو کے دوران سیاست چھوڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے، اسد عمر کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں کہ اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دوں، سیاست سے میری فیملی بھی نالاں ہے، کراچی میں زیادہ وقت گزاروں گا، اس عمر کی اس خواہش پر ان کے قریبی ساتھیوں نے انہیں اسمبلی کی رکنیت نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔