بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

،تحریک انصاف کی حکومت نے ایم ڈی کے عہدے پر نااہل شخص کو تعینات کردیا،بینک آف خیبرمیں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف،نیب کی رپورٹ

datetime 19  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) بینک آف خیبرمیں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔قومی احتساب بیورو(نیب) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایم ڈی کے عہدے پر نااہل شخص کو تعینات کیا

اور بینک میں سال 2012 سے 2016 کے درمیان غیر قانونی بھرتیاں بھی کی گئیں۔نیب کی رپورٹ کے مطابق سابق ایم ڈی کی تنخواہ ایک دن میں 8 لاکھ سے 14 لاکھ کردی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 43 ملازمین کی بغیر اشتہار، 16غیر تجربہ کار، 28 کو نامکمل تعلیمی قابلیت کے باوجود ملازمت کی دی گئی۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ کی بطور ایم ڈی تقرری کی منظوری سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے دی تھی۔سرکاری رپورٹ کے مطابق بینک آف خیبر نے 2018 میں 446 ملین روپے کا منافع کمایا لیکن شیئرہولڈرز میں رقم تقسیم کرنے کی بجائے ایکویٹی میں شامل کر لی ۔بینک نے 2018 کی سالانہ رپورٹ میں شیئر ہولڈرز کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے شرح سود میں اضافے ‘ مہنگائی اور ڈالر ریٹ میں اضافے کے باعث خیبر بینک دیگر بینکوں کی طرح شدید متاثر ہوا ہے۔بینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مجموعی اثاثہ جات میں 2018 کے دوران 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، 2017 میں بینک کے مجموعی اثاثہ جات 245132ملین تھے جو 2018میں 223095ملین رہ گئے۔ بینک کے مجموعی اثاثہ جات میں 22037 ملین کمی آئی،اکتوبر 2017 سے نومبر 2018 تک بینک کا کوئی مستقل منیجنگ ڈائریکٹر تعینات نہیں تھا شہباز جمیل بینک کے قائم مقام ایم ڈی کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…