اسلام آباد (این این آئی) خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے صدارتی نظام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی نظام میں بہت سمجھوتے کرنا پڑتے ہیں، بلیک میل ہونا پڑتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ
میں ذاتی طورپر صدارتی نظام کا حامی ہوں ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمانی نظام میں بہت سمجھوتے کرنا پڑتے ہیں، بلیک میل ہونا پڑتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے لئے صدارتی نظام بہتر رہے گا، حکومت موثر ہوگی اور کرپشن رکے گی۔