اسلام آباد (این این آئی)نئے نامزد مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ معاشی فیصلے جذباتیت سے نہیں ،سوچ سمجھ کر کرنا ہونگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نامزد مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ دبئی سے پاکستان پہنچ گئے ہیں و ہ ہفتہ کو ذمہ داریاں سنبھالیں گے، انہوں نے معاشی فیصلوں کے لیے اپنا روڈ میپ تیار کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہاکہ معاشی فیصلے جذباتیت سے نہیں ، سوچ سمجھ کر کرنا ہونگے۔انہوں نے کہاکہ معاشی فیصلوں میں ملک کا مفاد مقدم ہوگا۔قبل ازیں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا باقاعدہ
نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت کی ہدایت پر وزیراعظم نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کر دیا ہے۔حکومتی اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے پاس ریونیو اور اقتصادی امور کا بھی چارج ہو گا۔اعلامئے کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔دوسری جانب صدر مملکت نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفیٰ بھی منظور کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق نامزد مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئے، ہفتہ کو چارج سنبھالیں گے ۔