جمعہ‬‮ ، 28 فروری‬‮ 2025 

شوکت خانم ہسپتال میں کینسر کے مرض میں مبتلا افغان شہری عمران خان سے ملاقات میں رو پڑا، ہاتھ چوم لیے، جذباتی مناظر

datetime 19  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے پشاور میں شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال میں ریڈی ایشن آنکالوجی سروسز کا افتتاح کردیا ۔ وزیراعظم عمران خان مختصر دورے پر پشاور پہنچے ،وزیراعظم نے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کا دورہ کیا ،وزیراعلیٰ محمود خان اور گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا ،وزیراعظم نے شوکت خانم میموریل اسپتال میں ریڈی ایشن آنکالوجی سروسز کا افتتاح کیا

جس کے بعد وزیراعظم اورکزئی کے لیے روانہ ہوگئے۔وزیراعظم عمران خان کے شوکت خانم میموریل ہسپتال پشاور کے دورہ کے موقع پر ایک بزرگ شہری جس کا تعلق افغانستان سے ہے وزیراعظم عمران خان سے مل کر رو پڑے، وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے زیر علاج مریضوں سے بات چیت کی۔ اس دورے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں افغانستان کا ایک بزرگ شہری جب وزیراعظم عمران خان سے ملے تو جذباتی ہو کر رو پڑے، اس موقع پر اس بزرگ مریض نے ہسپتال کے ڈاکٹرز کی تعریف کی اور وزیراعظم کا ہاتھ بھی چوم لیا۔ اس موقع پر یہ بزرگ مریض وزیراعظم کا ہاتھ کبھی آنکھوں سے لگاتا تو کبھی چوم لیتا۔ ایک اور افغان مریض نے اس موقع پر کہا کہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ آپ یہاں آئے، ہمارے دل میں آپ کے لیے محبت ہی محبت ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اورکزئی میں جلسہ سے خطاب میں آئندہ بھی کابینہ میں تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جو وزیر ملک کیلئے ٹھیک نہیں ہوگا اسے تبدیل کردوں گا، ٹیم کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کیا ہے، اس وزیر کو لاؤں گا جو ملک کیلئے فائدہ مند ہوگا، وزیر اعلیٰ محمود اور عثمان بزدار اپنی ٹیم پرنظر رکھیں ،کوئی کھلاڑی صحیح پرفارمنس نہیں دے رہا تو بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کیلئے تیار ہونا چاہیے،پی ٹی ایم بات ٹھیک کررہی ہے ، لہجہ ہمارے ملک کیلئے ٹھیک نہیں ،اپنی فوج کیخلاف بات کرنے اور نعرے لگانے سے ملک کا نقصان ہو گا،

مدرسے کے بچے میرے بچے ہیں اور ہم تمام مدرسوں کی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ان پر توجہ دیں گے، زر داری اور شریف خاندان کی منی لانڈرنگ سے ملک کو نقصان پہنچا ، اب ہمارے پاس پیسا نہیں ،ملک پر چڑھے قرض پر دن کا 6 ارب روپے سے زیادہ صرف سود دیا جارہا ہے، تین مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم رہنے والے شخص کے بیٹے کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کے شہری نہیں اور یہاں جوابدہ نہیں، شہباز شریف کی کرپشن بھی سامنے آگئی ہے ،تینوں خاندان امیر اور ملک مقروض ہوگیا، زرداری اور اس کا بیٹا کہتے ہیں ہم حکومت ہٹادیں گے، فضل الرحمان بھی حکومت ہٹانے کا کہتے ہیں، ہمیں 8 ماہ ہوئے ہیں، ایسا کیا جرم کیا جو حکومت گرادیں گے،اپوزیشن والوں کو ڈر ہے عمران خان دو سال بھی رہ گیا تو سب جیلوں میں چلے جائیں گے، اس لیے جمہوریت خطرے میں آگئی ہے،جمہوریت مضبوط ہورہی ہے اور ان کا چوری کیا ہوا پیسہ خطرے میں آگیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…