پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

منتخب وزیراعظم کی 47 رکنی کابینہ میںکن 16 غیر منتخب نمائندوں کو شامل کر لیا گیا ، نام سامنے آگئے

datetime 19  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این )وزیراعظم عمران خان کی 47 رکنی وفاقی کابینہ میں غیر منتخب ارکان کی تعداد بڑھ کر 16 ہوگئی۔ گزشتہ روز وزارتوں میں ہونے والی ردوبدل کے نتیجے میں 4 منتخب ارکان اسمبلی کی جگہ 3 ٹیکنوکریٹس نے سنبھال لی۔ وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے نئے ٹیکنوکریٹس میں عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر ظفر اللہ اور ندیم بابر شامل ہیں۔ ان غیر منتخب ارکان نے

ایم این اے اسد عمر، عامر کیانی اور غلام سرور خان کی جگہ لی۔ فواد چودھری کی جگہ وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے والی فردوس عاشق اعوان نے لی جو گزشتہ الیکشن میں کامیاب نہیں ہوسکی تھیں۔اس وقت وفاقی کابینہ میں وزرا کی تعداد 24 ہے،جس میں 5 وزیر مملکت، 13 معاونین خصوصی اور 5 مشیران بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔ معاونین خصوصی میں سے صرف علی نواز اعوان رکن قومی اسمبلی جبکہ یار محمد رند رکن بلوچستان اسمبلی ہیں۔ دیگر غیر منتخب معاونین خصوصی میں شہزاد اکبر، افتخار درانی، نعیم الحق، زلفی بخاری، شہزاد قاسم، عثمان ڈار، یوسف بیگ مرزا اور ندیم افضل چن شامل ہیں۔عبدالحفیظ شیخ کی شمولیت کے بعد وزیراعظم کے مشیران کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے جو کوئی الیکشن جیت کر نہیں آئے۔ دیگر غیرمنتخب مشیران میں ملک امین اسلم، عبدالرزاق داد، شہزاد ارباب اور ڈاکٹر عشرت حسین شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…