جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

علامہ اقبال نے ہمیں خودی کا فلسفہ دیا،نہ جھکنا ہے نہ بکنا ہے، زرتاج گل

datetime 19  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہے کہ علامہ اقبال نے ہمیں خودی کا فلسفہ دیا،نہ جھکنا ہے نہ بکنا ہے، کرپٹ لوگوں کیلئے یہاں کوئی جگہ نہیں، مجھ جیسے لوگوں کو اپنی ثقافت اجاگر کرنیکی ضرورت ہے۔ جمعہ کولوک ورثہ میوزیم میں قومی ٹیکسٹائل نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زر تاج گل نے کہا کہ ٹیکسٹائل نمائش میں ملک بھر سے ہنر مند آئے ہیں انکا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ہم نے کچھ سخت فیصلے کیے آج یہاں آنے کا دل نہیں تھا بچیوں کی وجہ سے یہاں آئی۔ انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال نے ہمیں خودی کا فلسفہ دیا،نہ جھکنا ہے نہ بکنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقبال ہمیں شاہین کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے بچے بچیوں کو پاکستان کیلئے تڑپتے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان سخت اور قوم کے مفاد میں فیصلے کرتے ہیں ،عمران خان کو کوئی جھکا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہاکہ کرپٹ لوگوں کیلئے یہاں کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ صدقے جاؤں وزیر اعظم عمران خان پر جس نے سفید شلوار قمیض پہنی اور قومی لباس کو عزت دی۔ انہوں نے کہاکہ فخر ہے کہ عمران خان کی کابینہ کا حصہ ہوں جو ملک کو آگے لیکر جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ مہنگے لباس پہننے کیلئے کرپٹ ہونا پڑیگا اور کرپٹ بندے کیلئے عمران خان کے پاس کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ قومی سطح پر دستکاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ زرتاج گل نے کہاکہ ہم نے دستکاروں کو صرف نمائش تک محدود کر دیا کیوں نہیں اسکو روزانہ کے استعمال میں لاتے۔ انہوں نے کہاکہ مجھ جیسے لوگوں کو اپنی ثقافت اجاگر کرنیکی ضرورت ہے، ہمیں اپنے آباؤ اجداد پر فخر ہے، ہمیں اپنے ثقافتی لباس پر فخر کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے پاکستان، لوگوں اور شناخت پر فخر کرنا سیکھیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس ورثے کی بھرمار ہے ہم نے اسکی عزت کرنی ہے، ٹیکسٹائل سیکٹر میں تبدیلی لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آپکے لیڈر پر فخر ہونا چاہیے، کوئی اس پر الزام نہیں لگا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سات ماہ میں اس نے اپنی فیکٹری لگائی ہو۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…