کراچی(آن لائن) گزشتہ سال کے مقابلے مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں رواں کھاتوں کا خسارہ 30 فیصد سکڑ کر 10 ارب ڈالر سے بھی نیچے آ گیا ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مارچ عالمی ادائیگیاں وصولیوں سے 9 ارب ڈالر 58 کروڑ ڈالر زائد رہیں جبکہ گزشتہ سال اس عرصے میں رواں کھاتوں کا خسارہ 13 ارب ڈالر سے
بھی تجاوز کر گیا تھا۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ امپورٹس پر ڈیوٹی بڑھانے سے رواں کھاتوں کا خسارہ کم تو ہوا ہے لیکن اب بھی اس پر مزید قابو پانے کی ضرورت ہے۔حکومت ملک میں بیرونی سرمایا کاری اور ایکسپورٹس کو بڑھانے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کرے تو ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوگا اور روپیہ بھی مستحکم ہوگا۔