اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت 5، 10 اور 15 ہزار روپے ماہانہ کی آسان ترین اقساط ادا کرنے کی صلاحیت والے طبقے کیلئے گھر تعمیر کرنے جارہی ہے،21 لاکھ مالیت کے حوالے سے اطلاعات غیر مصدقہ اور حقائق سے یکسر متصادم ہیں،گھروں کی اصل قیمت بیان کی گئی قیمت سے کہیں کم ہوگی۔
ایک بیان میں نعیم الحق نے کہاکہ 21 لاکھ مالیت کے حوالے سے اطلاعات غیر مصدقہ اور حقائق سے یکسر متصادم ہیں۔انہوں نے کہاکہ گھروں کی اصل قیمت بیان کی گئی قیمت سے کہیں کم ہوگی۔انہوں نے کہاکہ یہ گھر 10 اور 15 سالہ منصوبے کے تحت اقساط ادا کرنے والے مالکان کو محفوظ طریقے سے منتقل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کم لاگت کے گھروں کے منصوبے کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ سماج کے محروم اور کمزور طبقے کو چھت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ سماجی بہبود کے مثالی منصوبے کے بارے میں ناقص معلومات قابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت غریب اور مزدور طبقے کیلئے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کریگی۔انہوں نے کہاکہ گھروں کی تعمیر پر اٹھنے والی لاگت کیلئے سرمائے کا بہترین بندوبست کیا گیا ہے،میڈیا غیر مصدقہ اطلاعات کی ترویج سے گریز کرے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت 5، 10 اور 15 ہزار روپے ماہانہ کی آسان ترین اقساط ادا کرنے کی صلاحیت والے طبقے کیلئے گھر تعمیر کرنے جارہی ہے،21 لاکھ مالیت کے حوالے سے اطلاعات غیر مصدقہ اور حقائق سے یکسر متصادم ہیں،گھروں کی اصل قیمت بیان کی گئی قیمت سے کہیں کم ہوگی۔ ایک بیان میں نعیم الحق نے کہاکہ 21 لاکھ مالیت کے حوالے سے اطلاعات غیر مصدقہ اور حقائق سے یکسر متصادم ہیں۔