جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ اجلاس میں ایسا کیا ہوا کہ جذباتی ہو کر اسد عمر نے استعفیٰ دے دیا؟تحریک انصاف کے رہنما رمیش کمار کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 18  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما رمیش کمار نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چند ارکان نے سخت باتیں کیں جس کے باعث جذباتی ہو کر اسد عمر نے استعفیٰ دیا انہیں فارغ نہیں کیا گیا تاہم وہ تھنک ٹینک کو اہمیت نہیں دیتے تھے جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا ہے کہ سات سے آٹھ وزرا کی کارکردگی اچھی نہیں ہے جنہیں تبدیل کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اسد عمر پر کابینہ اجلاس میں تنقید کی گئی معیشت کی سوجھ بوجھ نہ رکھنے والے چند لوگوں نے سخت لہجہ اختیار کیا

جس پر جذبات میں آ کر انہوں نے استعفیٰ دے دیا چند وزراء4 نے کابینہ اجلاس میں مہنگائی سے متعلق معاملہ اٹھایا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو وفادار اور دوستوں کی قدر کرنی چاہئے اسد عمر کے فیصلے پاکستان کے حق میں تھے وہ لوگوں کو آئینہ دکھاتے تھے انہیں فارغ نہیں کیا گیا خود استعفیٰ دیا ہے رمیش کمار نے کہا کہ اسد عمر تھنک ٹینک کو اہمیت نہیں دیتے تھے معیشت چلانے کے لئے وزیر خزانہ کے بیک اپ میں ٹیم ضرور ہونی چاہئے اور وزیر خزانہ کی تھنک ٹینک کو اہمیت دینی چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…