اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسد عمر کے بعد مزید5اہم وزراء کو بھی ہٹادیاگیا،نام منظر عام پر آگئے، مونس الٰہی کو اہم ترین وزارت سونپنے کا فیصلہ

datetime 18  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے فواد چوہدری ، غلام سرور سمیت دیگر وزراء سے ان کے قلمدان واپس لے لئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری سے اطلاعات، علی امین گنڈا پور سے کشمیر امور، غلام سرور خان سے پیٹرولیم،

عامر محمود کیانی سے قومی صحت، طارق بشیر چیمہ سے ہاؤسنگ کی وزارتیں واپس لے لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے استعفیٰ ناقص کارکردگی کی بنیاد پر لیا گیا ہے اور ان کی جگہ جلد نئے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی اطلاعات لگا دیا گیا ہے جبکہ مونس الٰہی کو وزارت ہاؤسنگ دیئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت ریونیو اور کامرس کے وفاقی وزراء سے بھی ان کے عہدے واپس لئے جائینگے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ کے نام کا بھی اعلان کیا جائیگا، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی اپنے عہدے پربرقرار رہیں گے۔قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے، ہمایوں اختر کو کامرس کا مشیر اور اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ عمرایوب کے پاس وزارت پاور ویژن کی وزارت رہے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے فواد چوہدری ، غلام سرور سمیت دیگر وزراء سے ان کے قلمدان واپس لے لئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری سے اطلاعات، علی امین گنڈا پور سے کشمیر امور، غلام سرور خان سے پیٹرولیم، عامر محمود کیانی سے قومی صحت، طارق بشیر چیمہ سے ہاؤسنگ کی وزارتیں واپس لے لی ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…