اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراطلاعات فواد چوہدری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔انہیں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ میں رد و بدل کا امکان، اسد عمر کے مستعفی ہونے کے بعد حفیظ شیخ کو و زات خزانہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے
جبکہ اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ بنائے جانے ، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کو وزارت امور کشمیر دئیے جانے کا امکان ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کے مستعفی ہونے کے بعد وزیراعظم نے وزراء کے قلم دانوں میں تبدیلی پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے جبکہ اسد عمر کی جگہ حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے یہ وزارت خود عمران خان کے پاس ہے ۔ وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپورکو انکے عہدے سے ہٹایا جارہا ہے اور انکی جگہ و زیر پٹرولیم غلام سرور خان کو وزارت امور کشمیر دئیے جانے کا امکان ہے ، وزیر مملکت داخلہ شہریا رآفریدی کوسیفران کی وزارت دی جارہی ہے جبکہ فواد چوہدری کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت سونپی جارہی ہے ۔علاوہ ازیں فردوش عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات مقررکیا جارہاہے جبکہ وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کو بھی ہٹائے جانے کا امکان ہے ۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ میں رد و بدل کا امکان، اسد عمر کے مستعفی ہونے کے بعد حفیظ شیخ کو و زات خزانہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے جبکہ اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ بنائے جانے ، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کو وزارت امور کشمیر دئیے جانے کا امکان ہے