اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل سے متعلق مشاورت مکمل کر لی ہے، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کو وزارت امور کشمیر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر پٹرولیم نے کابینہ چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے جس پر انہیں وزارت امور کشمیر کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ ذرائع کے مطابق وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ اگر مجھے وزارت سے ہٹایا گیا تو میں پارٹی چھوڑ دوں گا۔ واضح رہے کہ
ایک نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کا قلمدان حفیظ شیخ کو دیے جانے کا امکان ہے، وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچ وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں ردوبدل سے متعلق مشاورت مکمل ہو گئی ہے، علی امین گنڈا پور کو وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عمر ایوب توانائی کی وزارت پر قائم رہیں گے، اعجاز شاہ کو وزارت داخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔وزارتیں تبدیل کرنے کا حتمی اعلان وزیراعظم خود کریں گے۔