اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر مستعفی ہوگئے ۔ اسد عمر کے دور میں مہنگائی اپنے عروج پر پہنچی اور ڈالر کی قیمت بھی اس وقت پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ۔
اسد عمر کی جانب سے وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعدپی ٹی آئی حکومت کی جانب سےحاصل کئے گئے غیرملکی قرضوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ،دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران 2 ارب 75 کروڑڈالر کے غیر ملکی قرضے لئے گئے ۔مالی سال کے 8 ماہ کے قرض میں سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر اور یواے ای کے ایک ارب ڈالربھی شامل نہیں ۔دستاویزات کے مطابق جولائی تا فروری قرضوں اور گرانٹس کی مد میں 2 ارب94 کروڑ ڈالر ملے جن میں چین سے ایک ارب 21 کروڑڈالر قرض لیا گیا جبکہ فرانس سے 4 کروڑ18 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا ۔دستاویزات کے مطابق جاپان سے 4 کروڑ 77لاکھ ڈالر،برطانیہ سے 8 ماہ میں 7 کروڑ 64 لاکھ ڈالر،امریکا سے 5 کروڑ14 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا ۔جرمنی سے ایک کروڑ41 لاکھ ڈالر،آئی ڈی بی سے 38 کروڑ88 لاکھ ڈالر،ایشیائی ترقیاتی بینک سے 37 کروڑ61 لاکھ قرض لیا گیا ۔جولائی تافروری آئی ڈی اے سے 14 کروڑ28 لاکھ ڈالر،دبئی بینک سے 18 کروڑ44 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا ہے۔