پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

حمزہ شہباز کا پھر بلاوا آگیا،اب کی بار بچ نکلنا مشکل

datetime 18  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سی پی پی )آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں نیب نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہباز شریف کو 22 اپریل کو دوپہر 3بجے طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق نیب نے حمزہ شہباز شریف کو نیب کی جانب سے 12اور 16 اپریل کو طلب کیا تھا۔

لیکن حمزہ شہباز شریف نیب کی تفتیش کے دوران تسلی بخش جوابات نہ دے سکے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے نیب نے اب دوبارہ حمزہ شہباز شریف کو 22اپریل سوموار کو دوپہر 3بجے طلب کر لیا ہے۔نیب کی کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم حمزہ شہباز شریف سے سوالات و جوابات کریگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم حمزہ شہباز سے مختلف اکانٹس سے آنیوالے پیسوں سے متعلق تفتیش کریگی۔یاد رہے نیب لاہور نے حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز، صاف پانی کرپشن اور منی لانڈرنگ کیس میں تفصیلی جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرایا۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے جواب میں کہا حمزہ شہباز نے 2001 میں 2 کروڑ 20 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کئے جو 2017میں 41کروڑ 10 لاکھ روپے ہو گئے، وہ 38کروڑ 80لاکھ کے اثاثے جائز ثابت نہیں کر سکے۔علاوہ ازیں انہوں نے 18کروڑ روپے بیرون ملک سے آمدن ظاہر کی جو جعلی ثابت ہوئی، اس طرح حمزہ شہباز کے مہنگے اثاثے اور فیکٹریاں ان کے ذرائع آمدن سے زیادہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…