بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

اب پاکستان کو ورلڈ کپ جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا، قومی ٹیم کی تیاریوں کا معاملہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ہاتھ لے لیا

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)ورلڈکپ کے لئے انگلینڈ روانگی سے پہلے قومی ٹیم جمعے کو پی سی بی کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گی۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ جانے والے کھلاڑی جمعرات کی سہ پہر اسلام آباد روانہ ہوں گے ،جمعہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اسینڈ آف تقریب کیلئے پی سی بی حکام نے تمام معاملات کو حتمی شکل دے دی ہے۔1992 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان وزیر اعظم عمران خان قومی کرکٹرز سے خصوصی خطاب کریں گے ،

اس ملاقات کا مقصد کھلاڑیوں کو ورلڈکپ کی اہمیت سے آگاہی کے ساتھ ان کے اعتماد میں اضافہ کرنا ہے۔ قومی ٹیم کی 23 اپریل کو لندن روانگی طے ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان پاکستانی کرکٹرز کو خصوصی مشورے بھی دیں گے اور وہ دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کے دوران کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر بھی نظر رکھیں گے، خصوصاً دورہ انگلینڈ کے دوران ٹیم کی تیاریوں پر خصوصی نظر رکھیں گے تاکہ ورلڈ کپ میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھا سکے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف وزیر اعظم عمران خان نے کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر چیئر مین سے انتہائی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احسان مانی کو ملاقات کے لیے طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان کو20لاکھ روپے تنخواہ دینے کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی سی بی کے اخراجات میں کمی دیکھنا چاہتے ہیں تاہم احسان مانی نے وسیم خان کی تنخواہ20روپے مقرر کردی ہے جو ناقابل قبول ہے۔عمران خان نے کوئٹہ میں پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران ہونے والے واقعات پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی جلد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پیٹرن انچیف کے ویژن کے مطابق

نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کے بارے میں آگا ہ کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے جاری پیشرفت سے بھی آگاہ کریں گے ۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پی سی بی کو ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرکے محض6فرسٹ کلاس ٹیموں پر مشتمل ڈومیسٹک سٹرکچر بنانے کا حکم دیا تھا ،پی سی بی کے پیٹرن انچیف کا کہنا تھا کہ کم مگر میعاری کرکٹ سے پاکستان کو مستقبل میں اچھے کرکٹرز ملیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…