بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ایک دن میں 650 ارب سود دے رہے ہیں ،وزیراعظم عمران خان نے گھر بنانے کیلئے 5 ارب روپے بلا سود قرضہ دینے کا اعلان کر دیا

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ منصوبہ شروعات ہے ، ملک بھر میں مختلف جگہوں پر اسکیمیں شروع کرینگے ، 50 لاکھ گھروں کا ٹارگٹ بہت بڑا ہے، سرمایہ کاروں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں،ہمارے پاس پیسہ نہیں، بینک کرپٹ ہیں، 10 سال میں جو لوٹ مار ہوئی سب سے زیادہ تاریخی قرض ہم پر ہے،ایک دن میں 650 ارب سود دے رہے ہیں ، ملک کو قرضے میں ڈبونے والے کس منہ سے ہمیں سبق سکھاتے ہیں، عوام فکر نہ کریں، ہم جب نبی کریم ؐ کے بتائے ہوئے

راستے پر چلیں گے تو اللہ کی برکت آئیگی، ہمیں اپنی آبادی کنٹرول کرنا پڑے گی، ہماری آبادی بہت بڑا اثاثہ بھی ہے،5 ارب روپے بلا سود قرض دیں گے، 25 ہزار گھر راولپنڈی اسلام آباد میں بنا رہے ہیں، ایک لاکھ گھر بلوچستان میں اور 6 ہزار آزاد کشمیر میں بنائیں گے،مشکل وقت قوموں کو مضبوط کرنے کیلئے آتے ہیں، قوم نے گھبرانا نہیں ، ملک میں اکثریت محرومیوں کاشکار ہے، معاشرے میں تبدیلی اسٹیٹس کو کو شکست دینے کے بعد آئے گی۔ بدھ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ منصوبہ ایک شروعات ہے، ہم ملک بھر میں مختلف جگہوں پر اسکیمیں شروع کریں گے۔عمران خان نے بتایا کہ جب سے حکومت میں پہلے دن سے میرا وژن بہت سیدھا ہے کہ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے، پہلے دن سے کلیئر ہوں کیا کرنا چاہتے ہیں، یہ آسان ہوتا تو 70 سال میں لوگ کر چکے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ فلاحی ریاست اور دوسری ریاست میں یہی فرق ہے کہ ریاست اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لیتی ہے، اس کی پالیسی نچلے طبقے کو اٹھانا ہوتا ہے یہ ہمارا وژن ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نبی کریمؐکے راستے پر چلنا چاہتے ہیں، یہی راستہ زندگی کا مقصد ہے ان کا راستہ یہ تھا کہ وہ انسانیت کیلئے آئے تھے، انہوں نے جو انسانیت کیلئے کیا

وہ کسی نے نہیں کیا، ہم اسی راستے پر چلنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پاس پیسہ نہیں، بینک کرپٹ ہیں، 10 سال میں جو لوٹ مار ہوئی سب سے زیادہ تاریخی قرض ہم پر ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ مخالفین مجھے کہتے ہیں کہ میں اْلجھن کا شکار ہوں لیکن میں انہیں بتایاچاہتا ہوں کہ میں جب سے سیاست میں آیا ہوں اْلجھن کا شکار نہیں تھا اور میں پاکستان سے متعلق خواب بالکل سادہ ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ تبدیلی میں سب سے بڑی رکاوٹ مفاد پرست ٹولہ ہوتا ہے،

فلاحی مملکت میں کمزور طبقے کی ذمہ داری ریاست کی ہوتی ہے، پاکستان میں تعلیم کے 3 الگ الگ نظام چل رہے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ ملک کو قرضے میں ڈبونے والے کس منہ سے ہمیں سبق سکھاتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ ملک میں اسٹیٹس کو ہر شعبے میں تبدیلی کی راہ کی رکاوٹ بن گیا اور مفاد پرست ٹولہ نظام سے فائدہ اٹھا رہا ہے، ملک میں اکثریت محرومیوں کاشکار ہے، معاشرے میں تبدیلی اسٹیٹس کو کو شکست دینے کے بعد آئے گی۔وزیر اعظم نے کہاکہ مفاد پرست ٹولے نے

لوٹے گئے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کئے۔عمران خان نے کہاکہ ایک دن میں 650 ارب سود دے رہے ہیں لیکن فکر نہ کریں، ہم جب نبی کریم ؐ کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں گے تو اللہ کی برکت آئے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کیلئے اپنی چھت بہت مشکل ہے، اس لیے یہ بڑا چیلنج لیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک کروڑ گھروں کی کمی ہے اور تنخواہ دار لوگوں کے پاس پیسہ نہیں، 50 لاکھ گھروں کا ٹارگٹ بہت بڑا ہے لیکن سرمایہ کاروں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی آبادی کنٹرول کرنا پڑے گی، ہماری آبادی بہت بڑا اثاثہ بھی ہے، مشکل حالات ہیں لیکن سرمایہ کار آرہے ہیں، انہیں پتا ہے کہ پاکستان 21 کروڑ لوگوں کا ملک ہے جس میں سے 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم ہے۔عمران خان نے کہا کہ کوشش ہے کہ اس اسکیم میں نجی سیکٹر آئے، نوجوان اپنی فرمز بنائیں اور خود بزنس مین بنیں۔انہوں نے کہا کہ کسی نے آج تک کچی آبادیوں کا نہیں سوچا، کراچی میں 40 فیصد لوگ کچی آبادی میں رہتے ہیں، کچی آبادیوں میں رہنے

والوں کے پاس کوئی سہولت نہیں، کچی آبادی میں زمین دیں گے جس پر فلیٹ بنائیں گے۔وزیر اعظم نے کہاکہ 5 ارب روپے بلا سود قرض دیں گے، 25 ہزار گھر راولپنڈی اسلام آباد میں بنا رہے ہیں، ایک لاکھ گھر بلوچستان میں اور 6 ہزار آزاد کشمیر میں بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کہا کہ قوم سے کہنا چاہتا ہوں کہ یاد رکھیں جدوجہد کبھی بھی آسان نہیں ہوتی، اس میں ہمیشہ اونچ نیچ ہوتی ہے اور مشکل وقت آتے ہیں، انسان ان مشکلات سے لڑتا ہے اوپر جاتا ہے اور نیچے جاتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ قوم نے گھبرانا نہیں ہے، کبھی مشکل وقت سے نہیں ڈرنا، مشکل وقت قوموں کو مضبوط کرنے کیلئے آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری ساری زندگی اونچ نیچ میں گزری ہے، میرے لیے زندگی کا یہ حصہ سب سے بہترین وقت ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک کا پسا ہوا طبقہ جس کی آج تک کسی نے بات نہیں کی، نبی کریم ؐ کے بنائے ہوئے اصولوں پر عمل کر کے نچلے طبقے کو اٹھا کر پاکستان کوعظیم ملک بنائیں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی منصوبہ ہوگا اور ہاؤسنگ منصوبے سے تعمیرات سے منسلک 40 صنعتوں کو فروغ ملے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ہاؤسنگ منصوبے سے ملازمتوں کے بھی وسیع مواقع میسر آئیں گے اور کم آمدن افراد کے لیے قرضوں کی اسکیم کو بھی آسان بنایا جائے گا، ہاؤسنگ پروگرام کیلئے 5 ارب روپے کا ریوالونگ فنڈ مختص کردیا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 10 سال معیشت تباہ کرنے والے پاکستان کی ترقی نہیں چاہتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…