بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ایک دن میں حکومت ختم کر دیں گے، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو الٹی میٹم دے دیا

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان (این این آئی) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ مرکزی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے کوئٹہ اور حیات آباد کے واقعات نے حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے،بی آرٹی میں سات ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے لیکن نیب اور دیگر اداروں نے اس پر چھپ سادھ لی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے

رہنما حافظ اسماعیل کے بھائی حافظ بشیر احمد کی وفات پر مردان میں اظہار تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر پارٹی کے رہنما وسابق ایم پی اے مولانا امانت شاہ حقانی،مولانا تاج الامین جبل،مفتی سلیم حلیمی ،مولانا قیصر الدین اور مولانا ضیاء اللہ جان ہاشمی بھی موجود تھے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عوام موجود ہ حکومت کی پالیسیوں سے تنگ آ چکی ہے ۔حکومت کے خلاف اپوزیشن ایک پیج پر ہے اور بہت جلد اسلام آباد لاک ڈاؤن ہوگا جس میں تیس لاکھ کے قریب عوام کو اکٹھا کرکے ایک دن میں عمران کا حکومت ختم کردیں گے۔انہوں نے کہاکہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والے یوٹیلٹی سٹور اور دیگر اداروں سے ملازمین کو نکال رہے ہیں جو کہ حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے بوکھلاہٹ کی شکار ہو چکی ہے۔حکومت نے سو فیصد گیس اور بجلی مہنگی کر کے عوام سے منہ کا نوالہ چھین لیا ہے۔پہلے جون میں بجٹ پیش کیا جاتا تھا لیکن آج آئے روز بجٹ پیش کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نیب کے ذریعے سیاسی لوگوں کو انتقام کا نشانہ بنا کراپوزیشن کو خاموش کرانا چاہتی ہے لیکن انہیں یہ یاد رکھنا چاہےئے کہ اپوزیشن کی ایک آواز سے پورا ملک بلاک ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…