اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے نیا ہاؤسنگ سکیم کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکمران ملک کو مقروض چھوڑ کر گئے، چھوٹا سا مفاد پرست ٹولہ تبدیلی کی راہ میں حائل ہو جاتا ہے، سابق حکمرانوں نے اپنا پیسہ بیرون ملک منتقل کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف آٹھ ماہ میں ہی حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے،
مشکل وقت قوم کو اوپر اٹھانے کے لئے آتے ہیں۔ میں اپنی قوم سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ بالکل نہ گھبرائیں۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں، چاہتے ہیں کہ نوجوان خود کاروبار کریں اور پیسہ کمائیں، دس سال کی لوٹ مار نے ملک کو مقروض کر دیا ہے، اس وقت ملک پر سب سے زیادہ تاریخی قرضہ چڑھا ہوا ہے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کس منہ سے شور مچا رہی ہیں،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر میں بھی کچھ لوگ ہوں گے جو تبدیلی نہیں چاہتے لیکن یہ لوگ ہم سے جنگ نہیں جیت سکتے، ہم تبدیلی کی جنگ جیت چکے ہیں۔ان لوگوں کو زمانہ پیچھے چھوڑ گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کا نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ جو لوگ پرانے نظام سے فائدہ اٹھاتے تھے، انہوں نے پہلے دن سے حکومت ناکام ہونے کا شور مچا دیا لیکن ان لوگوں کو زمانہ پیچھے چھوڑ گیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے 23 سال پہلے سیاست شروع کی تو میرا خواب پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا تھا۔ نچلے طبقے کو اوپر اٹھانا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے، یہ آسان کام نہیں ہے کیونکہ چھوٹا سا مفاد پرست ٹولہ تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔ تبدیلی کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ وہ ہیں جو سسٹم سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔