کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کواتارچڑھاؤ کے بعد زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس37300،37200،37100،37000،36900اور36800کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے1کھرب43ارب97کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت23.49فیصدزائدجبکہ76.75فیصد حصص
کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،توانائی،سیمنٹ،بینکنگ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 37417پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ کارگروپ تذبذب کاشکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس نیتجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوئے اورٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس36690پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیا،تاہم منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے غیرملکی سرمایہ کاروں نے ایک بار پھر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 36700کی حد بحال ہوئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس629.28پوائنٹس کمی سے36752.57پوائنٹس پر بندہوا۔بدھ کومجموعی طور پر357کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے68کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،274کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب43ارب97کروڑ42لاکھ66ہزار7129روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت
گھٹ کر74کھرب84 ارب47 کروڑ90لاکھ94ہزار302روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر17کروڑ28لاکھ62ہزار800شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت3کروڑ28 لاکھ85ہزار660شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے اوساکاپاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت4.86روپے اضافے سے146.98روپے اورکلیورپاکستان کے حصص کی قیمت4.28روپے اضافے سے1440.66روپے پر بند ہوئی۔
نمایاں کمی یونی لیور فوڈزکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت299.00روپے کمی سے6500.00روپے اورنیسلے پاک کے حصص کی قیمت296.50روپے کمی سے7602.50روپے ہوگئی ۔بدھ کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں5کروڑ14لاکھ81ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت1.01روپے کمی سے12.54روپے اوریونٹی فوڈز کی سرگرمیاں2کروڑ33لاکھ48ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت55پیسے کمی سے0.95روپے ہوگئی ۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس287.12پوائنٹس کمی سے17407.64پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس752.61پوائنٹس کمی سے60283.67پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس509.96پوائنٹس کمی سے26877.20پوائنٹس پربندہوا ۔